وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شوگر ملوں، شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائی کی ہدایت۔ نوٹیفکیشن جاری ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں، وزیراعظم کی ہدایت شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے، شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم کا شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ۔ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہو سکے گی اور قیمتوں میں توازن رہے گا ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی، سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم کی شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم کی شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
Nov 19, 2024 | 19:33