پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ نے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 96 ہزار کی سطح عبور کرگئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 96 ہزار 36 پوائنٹس تک جا پہنچا، اختتام پر 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر مجموعی طور پر 460 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 249 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی واقع ہوئی ۔ مارکیٹ میں 83 کروڑ 9 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 1 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے طے ہوئے۔ آج کے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 96,036 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 95,212 پوائنٹس رہی۔
اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 96 ہزار کی سطح عبور کرگئی
Nov 19, 2024 | 19:43