کوئی ایک واقعہ پاک امریکہ تعلقات کا تعین نہیں کرسکتا، دونوں ممالک کو اپنے تعلقات معمول پر لانا ہوں گے۔ حسین حقانی

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے متوازی بیانات سب سے بڑا چیلنج ہے، دونوں ممالک مشترکہ مفادات پر اتفاق کرسکتے ہیں۔ حسین حقانی نے یہ بھی کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو کچھ واقعات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے، پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری نظام کا تسلسل ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔