وسطی کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک ۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق فورسزنےوسطی کرم ایجنسی کےعلاقے سپائر کورٹ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں فورسز نے بھاری توپ خانوں سے گولہ باری بھی کی جس کے نتیجے میں چھ شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس علاقے میں ملاطوفان گروپ کے شدت پسندوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔