کراچی، ناگن چورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں کپڑے کی دکان پرفائرنگ کردی جس سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرعباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں میں سے چارافراد دم توڑ گئے،جاں بحق ہونےوالوں میں محمدحسن،عارف،رضا اورانس شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد عباسی شہیدہسپتال کے باہرمشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی، واقعہ کے بعد علاقے میں کاروبارمکمل طور پربند ہوگیا اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،