گھوڑے کی انسان سے وفاداری پر مبنی فلم وار ہارس کرسمس پر ریلیز ہوگی۔

وار ہارس پہلی جنگ عظیم میں شامل ایک گھوڑے جوائے کی کہانی ہےجس نے اپنی موت تک جنگ لڑی تاہم ایک دن اسے انتہائی محبت کرنے والے مالک سے الگ ہونا پڑا۔ جنگ کے دروان اس کے مالک نے اسے تلاش کرنے کی بے حد کوششیں کیں آخر کار کئی سال بعدجوائے کی زندگی میں ایسا بھی دن آتا ہے کہ وہ اس سے مل پاتا ہے.وار ہارس انیس سو بیاسی میں لکھے گئے مائیکل موپورگو کے ایک ناول پر مبنی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ ہیں۔