حب کے قریب اوتھل کی پہاڑیوں میں پاک فضائیہ کا تربیتہ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق ۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ڈیڑھ گھنٹے کی اڑان کے بعدحب کے قریب اوتھل کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ پی اے ایف نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔