حکومت نے یاسین انورکو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کردیا ۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر یاسین انور کو سٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ سابق گورنر شاہد حفیظ کاردار کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ بینک کے سینئر افسر یاسین انور کو اٹھارہ جولائی کو قائمقام گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ موجودہ دور حکومت کےمیں یاسین انور تیسرے گورنر سٹیٹ بینک ہیں اس سے قبل سید سلیم رضا اور شاہد کاردار تین سال کی مدت پوری کیے بغیر مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔ گورنر سٹیٹ بینک یاسین انورپچھلے چار سال سے ڈپٹی گورنر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ وہ بینکنگ انڈسٹری میں تینتیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں اوربرطانیہ میں پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔