پشاور میں صدر سرکل پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت 40 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے
پولیس نے صدر سرکل کے مختلف علاقوں مچنی گیٹ،اور گلبرگ میں جرائم پیشہ اور شدت پسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔کارروائی میں خواتین پولیس اہلکار،بی ڈی ایس اور سراغ رساں کتوں نےبھی حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری ملزم سمیت چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے