شہریار خان اور نجم سیٹھی کیخلاف احتجاج سے بغض نہ نکلا تو شیو سینا نے علیم ڈار کو نشانہ بنالیا
مودی کا دہشت گرد ونگ شیو سینا آپے سے باہر ہوگئی ہے ۔ مودی سرکار کے آشیرباد سے شیو سینا کے غنڈے آزادانہ پاکستان مخالف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ ۔سب سے بڑی جمہویت کی نام نہاد دعویدار کے دہشتگردوں نے اب پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ٹارگٹ کیا ہے ۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں ون ڈے پچیس اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا جس میں علیم ڈار بطور امپائر فرائض سر انجام دیں گے ۔ شیو سینا نےدعویٰ کیا ہے کہ وہ علیم ڈار کو امپائرنگ نہیں کرنے دینگے ۔ شیو سینا کی بار بار دھمکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کتنی بھی امن کی کوشش کرلے ۔بھارت صرف اور صرف نفرت کی زبان سمجھتا ہے