بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج چنئی میں ہو رہا ہے
.پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج چنئی میں ہو رہا ہے ۔بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کو زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا۔ 14 روز کے اندر انہیں اپنے باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرانا تھا جس کے لیے ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں ۔ بلال آصف کو ٹیسٹ کے بعد دبئی میں ٹیم کو جوائن کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وہ بھارت سے واپسی پر 17 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان ٹیم کو دبئی میں جوائن کر لیں گے۔