کراچی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تینتیس ہزار نو سو سڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس آغاز میں ہی سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر چونتیس ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، کاروبار کے آغاز کی تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس منفی زون میں بھی ٹریڈ ہوا۔ زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچنج کا ہنڈریڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس اضافے کے بعد تینتیس ہزار نو سو سڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا، سوموار کے روز مجموعی طور پر تیرہ کروڑ باون لاکھ حصص کے سودے ہوئے ، حجم کے اعتبار سے سوئی گیس کے حصص میں سب سے زیادہ کاروبار ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران پاور سیکٹر اور ریفائنری کے شعبے حصص کی فروخت کے باعث دباؤ کا شکار رہے جب کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی خریداری دیکھنے میں آئی ۔