مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکام کو بوکھلا گئے، ضلع بارہ مولا میں گھر گھر تلاشی کے دوران چینی پرچم ملنےکا دعویٰ کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں سیل بارڈر کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان پر دراندازی کے جھوٹے الزامات کی کہانی ہوگئی پرانی،، جی بالکل مودی سرکار عالمی برادری خاص کر برکس ممالک کی خاموشی پر بوکھلا اٹھی ہے، مقبوضہ وادی میں ہونے والے حملوں میں چین کو ملوث کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، بھارتی اخبار ٹائمز آگ انڈیا کے مطابق ضلع بارہ مولا میں ایک کارروائی کے نام نہاد ' دہشتگرد ٹھکانے ' سے بھاری مقداد میں مشتبہ مواد ملا ہے، بھارتی فوج نے بارہ مولا میں بارہ گھنٹوں تک سات سو گھروں کی تلاشی لی،،اس دوران چوالیس بے گناہ کشمیریوں کو بھی حراست میں لیا گیا،، سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے پٹرول بم، پاکستانی اور چینی پرچم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا گیا ہے