تحريک انصاف کی جانب سے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی سپريم کورٹ ميں چيلنج کردی گئی
پی ٹی آئی کی جانب سے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے خلاف سپريم کورٹ ميں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار طارق اسد نے وزارت داخلہ کو فريق بناتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے پانامہ پيپرز سے متعلق درخواستوں کے ساتھ اس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے، درخواست ميں مؤقف اختيار کيا گيا ہے کہ دو نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلئے ہر صورت احکامات جاری کئے جائیں، اجتماع کرنا سب کا حق ہے، لیکن دوسروں کا حق مجروح نہیں ہونا چاہئیے، احتجاج کے باعث امن وامان کی صورتحال بگڑنے کے خدشات موجود ہيں، درخواست گزار طارق اسد پانامہ پيپرز سے متعلق درخواست میں عمران خان کو پہلے ہی فریق بنا چکے ہیں