عمران خان کے احتجاج سے وزیراعظم مضبوط ہونگے۔ خورشید شاہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن نے تحریک انصاف کے دھرنے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ دو نومبر کا احتجاج اسلام آباد کو سیل کرنا نہیں پاکستان کو سیل کرنا ہے، عمران خان کو پتہ نہیں یہ مشورہ کس نے دیا، دھرنا اور احتجاج سیاسی حق ہے، مگر کسی علاقے کو سیل کرنا سیاسی جرم،، اس طرح کے عمل سے عام آدمی متاثر ہو گا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سولو فلائٹ لی ہوئی ہے، دیکھتے ہیں اس کے کیا نتائج ہونگے، میں نے واضح کہا کہ عمران خان کے احتجاج نے وزیراعظم کو مضبوط کیا، تاہم وزیر اعظم خود کمزور سیاست کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ڈگڈگی کا اشارہ تو کہیں اور ہے، وزیراعظم اپنے ہی ملک سے بے خبر ہیں، آلو کی قیمت تک معلوم نہیں، ان کے مشیر ٹھیک نہیں، کیونکہ آلو ٹماٹر نہ وزیراعظم لینے جاتے ہیں نہ ہی ان کے گھر کا کوئی فرد، یہ ان کے مشیر ہی ہیں جو انہیں غلط مشورے دیتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی پارٹی صرف پیپلز پارٹی ہے، پاناما پر 27 دسمبر تک فیصلہ نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے