کاہنہ میں تیز رفتار مزدے کی موٹرسائیکل کو ٹکر،35 سالہ خاتون اور ننھی پوتی جاں بحق۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ ٹاﺅن میں تیزرفتار مزدے نے بےقابو ہو کر سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار پینسٹھ سالہ سفینہ بی بی اور اس کی چھے ماہ کی پوتی عبیرہ دم توڑ گئیں، جبکہ چھے ماہ کی بچی کا باپ شدید زخمی ہوگیا، افسوسناک واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے مزدے کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کا بیٹا اپنی چھے ماہ کی بچی کے ہمراہ للیانی سے لاہور آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار مزدے نے ٹکر مار دی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا جم غفیر جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔