لاہور کے سروسز ہسپتال میں سروس سٹرکچر فراہم نہ کئے جانے پر پیرا میڈیکل اسٹاف ایک بار سراپا احتجاج بن گیا
لاہور کے سروسز ہسپتال میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سروس سٹرکچر فراہم نہ کئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، اس موقع پر مظاہرین نے محکمہ صحت پنجاب اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ صوبائی چیئرمین یوسف بلا نے ملازمین کے دیرینہ مطالبات پورے نہ کئے جانے پر خود کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دے دی، مظاہرین نے ڈیلی ویجر ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دو ہزار گیارہ میں سروس سٹرکچر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے ایم ایس نے جان بوجھ کر سروس سٹرکچر کی سمری دبا رکھی ہے