سانحہ بلدیہ سمیت کسی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے، بہت ڈرامے دیکھ لئے کوئی سیاسی دھول میں نہیں چھپ سکتا:عشرت العباد
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشتر العباد مصطفیٰ کمال پر برس پڑے،،، بولے کہ انہوں نے اپنی چودہ سالہ گورنر شپ کے دوران مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کیا، نعمت اللہ کے بعد آنے والی شہری حکومت نے مایوس کیا،،، مصطفیٰ کمال نے بھی بطور ناظم کراچی کچھ نہیں کیا،،، موجودہ ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کی بھرپور مدد کریں گے۔ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ کوئی بھتہ خور، کرمنل، دہشت گرد اورگن رنر سیاسی ڈھول اٹھا کر نہیں بچے گا، جرائم پیشہ نیوکراچی کی پرچون کی دکان پر ہو یا پاپوش میں اسے پکڑاجائےگا۔ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اسے سپورٹ مل رہی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں 300آدمی جلانے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا اور غریبوں کو زندہ جلانے کے بعد ان کے لواحقین کا معاوضہ کھانے والے بھی نہیں بچیں گے، چائنا کٹنگ کرنے والوں کوبھی قطعی بخشا نہیں جائے گا، شہر میں 80 فیصد جرائم پر قابو پالیا، 20 فیصد بچ جانے والے چھوٹے، بڑے اور کم درجے کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے، کوئی شک میں نہ رہے کہ جرائم پیشہ افراد بچ جائیں گے،، مجرموں کو پکڑا جائے گا اور چوراہوں پر لٹکایا جائےگا۔