پاکستان کو بند کرنے اور سی پیک منصوبےمیں خلل ڈالا جارہا ہے۔ ایسے لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں:شہبازشریف
لاہورمیں مسلم لیگ ن پنجاب کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکنوں نےایک بارپھرنواز شریف پراعتماد کا اظہار کیا۔ کراچی سے خیبر تک عوام کا نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پنجاب حکومت نے ریکارڈ ساز منصوبے شروع کئے۔ منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گاشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بند کرنے اور سی پیک میں خلل ڈالنے کی سازش ہورہی ہے۔ اٹھارہ ماہ میں ملک کی تقدیر بدلنے والی ہیںوزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنے ملک کی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں ان کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے۔جوکرپشن کاالزام لگارہا ہے۔ اسکےایک طرف کروڑوں روپے معاف کروانےوالا کھڑاہے ٹیکس دینے کی بات کرنے والوں نے پچاس کروڑ معاف کرا کر تین کروڑ کا ٹیکس دیا۔ لاہور میں قبضہ گروپ نے کروڑوں روپے بنائے ہیں۔ یہ لوگ ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف عدالت میں درخواست دی۔