لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاک فوج کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی فوج کی ٹیم کو شکست دیدی
۔پاک فوج اور آسٹریلوی فوج کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا،، جس میں آسٹریلوی ٹیم کے ایک سو اکتیس رنز کے ہدف کو پاکستان نے انیس اوور میں پورا کرلیا ۔۔ میچ کے اختتام پر آسٹریلیوی کھلاڑی ڈھول سے خوب محضوض ہوئے جبکہ خوب بھنگڑے بھی ڈالے،،میچ کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی تھے ،، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،، اب پاکستان پر امن میں ہے ،، یہاں پر کھیلوں کا فروغ ممکن ہے،، آسٹریلین آرمی کی ٹیم اپنے ملک جاکر پاکستان کے سفیر کا کام کریگی،،، امید ہے جلد آسٹریلین کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کریگی،،،