کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن کیس کی سماعت میں شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ تیرہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا کو نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت میں وکلا نے جواب داخل کرانے کی مہلت طلب کی۔ نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق وزیر شرجیل انعام میمن اوردیگر نے پانچ ارب چھہتر کڑرور روپے سے زائد کی کرپشن کی۔ شرجیل انعام میمن نے اختیارات کا فائد اٹھایا اور غیر قانونی بھرتیاں کیں۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہیں۔ عدالت نے ایک بار پھر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔