ٹرمپ کی بیٹی نے خواتین سے متعلق اپنے والد کی گفتگو کو نامناسب قرار دیا
امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے خواتین سے متعلق اپنے والد کی گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے والد نے معافی مانگ لی ہے۔گزشتہ روز امریکی ٹی وی کے مطابق آئیوانکا ٹرمپ نے نیویارک میں جاری بیان میں کہاکہ ان کے والد کی خاتون سے متعلق گفتگو نہ صرف نازیبا بلکہ اشتعال انگیز بھی تھی۔ آئیوانکا نے کہاکہ دو ہزار پانچ کی گفتگو کو اب منظر عام پر لایا گیا لیکن پھر بھی ان کے والد نے معافی مانگی جو قابل تعریف ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ نے دو ہزار پانچ میں ایک تقریب کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کی تھی۔ اس سے قبل ٹرمپ کی بیوی میلانیا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون سے نازیبا حرکات کی مذمت کرچکی ہیں