برازیل میں دنیا کے خطرناک ترین جنگل ایمازون میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا
میراتھن ریس کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک پُرسکون ٹریک کا منظر آتا ہے، مگر برازیل کے شہر سنتاریم میں انعقاد کیا گیا ایک منفرد میراتھن ریس کا، جس کا ٹریک تھا دنیا کے خطرناک اور گھنے ایمازون فاریسٹ کے اندر، رنرز کو فنش لائن پر پہنچنے کیلئے دو سو چون کلومیٹر کا فاصلہ چھے مختلف مرحلوں میں طے کرنا تھا، کہیں دلدلی زمین، تو کہیں زہریلے سانپوں اور جنگلی جانوروں کا خوف، پانی میں جائیں تو طویل قامت ایناکونڈا یا خونی مگرمچھ موجود، اعصاب شکن مقابلہ جو شروع تو ہوا تھا پچاس ایتھلیٹس سے مگر مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب ہوئے صرف اکتیس، برازیل میں بارہ سال سے اس خطرناک میراتھن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔