عمران خان نے شوکت خانم کے لیے جمع کیا گیا چندہ آف شور کمپنیوں میں لگایا،خان صاحب کنٹینر سے اتریں اور قوم کوجواب دیں : مسلم لیگ ن
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اور محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں ایک بارپھرتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا، محمد زبیر نے کہا عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا، حکومتی آفس بند کرنا کسی آئین میں نہیں لکھانہ اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،عمران قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران نے شوکت خانم کے چندے کو علاج کی بجائے آف شور کمنیاں بنانے میں لگایا، اگر انہوں نے چوری نہیں کی توچندےکا پیسہ باہر کیسے گیا، خان صاحب کینٹنر سے اتریں اور نیازی سروسز کے اکاونٹس کی تفصیلات پیش کریں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان 35 پنکچروں والے الزام کی طرح عوام کوبیوقوف بنانا چاہتے ہیں، یہ سارا کھیل بنایا جارہا ہے اور دو نومبر کی تاریخ بھی الیکشن کمیشن میں پیشی سےبچنےکےلیےرکھی گئی ہے،کیمرہ مین محمدعمران کےساتھ ثاقب ورک وقت نیوز اسلام آباد۔