ہمارے بدترین مخالفین آج ہمارے کردارکی گواہیاں دے رہے ہیں، موجودہ حکومت وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئی : سراج الحق
ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی بنیادوں میں تحریک پاکستان کا خون ہے، ہمارے بدترین مخالفین آج ہمارے کردار کی گواہیاں دے رہے ہیں، موجودہ حکومت قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوچکی، کیا نواز شریف صرف لاہور کے وزیراعظم ہیں، کرپشن کےخلاف بائیس اور تئیس اکتوبر کو پشاور جبکہ جلد لاہور میں مارچ کریں گے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے طلبہ میں ڈاکٹر قدیر جیسے سائنسدان موجود ہیں،حکومت میں آئے تو تعلیم مفت ہوگی جو بچوں کو سکول نہیں بھیجے گا وہ جیل جائے گا،اس موقع پر طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے