پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کوسات وکٹ سے شکست دے دی

montage
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،،سری لنکن اوپنرزنے اپنی ٹیم کواچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے انسٹھ رنز کی شراکت داری قائم کی،نیروشن ڈک ویلا اٹھارہ رنز بنا کرحسن علی کی گند پرآؤٹ ہوگئے،، سری لنکا کی دوسری وکٹ ایک سودو رنز پرگری جنھیں شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو کیا،سری لنکن کپتان اوپل تھرنگا اکسٹھ رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ کپوگیدرا اٹھارہ رنز بنا کرحسن علی کا شکاربنے،سری وردانا بھی صرف دو رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے،، بازوندرسے بھی زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹک سکے اوربغیرکوئی رن بنائے حسن علی کا شکاربنے،سری لنکا کی پوری ٹٰیم دوسوآٹھ رنزپرآؤٹ ہوگئی، حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان دو،محمد حفیظ اورجنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،،،پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخرزمان اورڈیبیو کرنے والے امام الحق نے اٹھتررنز کی شراکت داری قائم کی تاہم فخرزمان انتیس رنز کی اننگزکھیل کرآؤٹ ہوگئے،، بابراعظم نے امام الحق کا ساتھ نبھاتے ہوئے ٹیم کا سکورایک سوچوالیس تک پہنچایا جس کے بعد بابراعظم تیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے،،ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے امام الحق نے شاندارسنچری سکورکی جبکہ محمد حفیظ چونتیس رنز پرناقابل شکست رہے،،قومی ٹیم نے دوسونورنز کا ہدف تین وکٹ کے نقصان پرباآسانی حاصل کرلیا