ایران امریکا اوریورپ کے دباؤ کے باوجود اپنا متنازع بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھے گا,ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں طلبا کے وفد نے ملاقات کی،،اس موقع پرآیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری معاہدے کا احترام کرتا ہے اوران کے ساتھ اپنا جوہری معاہدہ جاری رکھے گا لیکن اگرامریکا نے معاہدہ ختم کیا توایران بھی معاہدے کے ٹکڑے کردے گا،،انھوں نے کہا کہ ایران امریکا اوریورپ کے دباؤ کے باوجود اپنا متنازع بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھے گا اوراپنے دفاع کے لیے بیلسٹک میزائل کو جدید بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا جس پربرطانیہ، فرانس،جرمنی، روس،چین ،فرانس اوریورپی یونین نے امریکی صدرپرتنقید کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ جاری رکھنے کا عہد کیا تھا