امام الحق کی ون ڈے میں سنچری کے ساتھ انٹری

وہ آیا اس نے کھیلا اور لوگوں کے دلوں کو فتح کرلیا۔۔ اس کی سلیکشن پر اٹھنے والی انگلیاں بھی بیٹھ گئیں،،اور ناقدین کے منہ بھی بند ہوگئے،، سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں احمد شہزاد کی جگہ امام الحق کو گرین کیپ دی گئی جس کی انہوں نے بھرپور لاج رکھی، انہوں نے پہلے ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کرکے بائیس سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا وہ سلیم الہی کے بعد اپنے پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے دوسرے ملکی اوپننگ بلے باز بن گئے جبکہ دنیا کے وہ تیرہویں بیٹسمین ہیں،،اس سے پہلے سلیم الہی نے انیس سو پچانوے میں سری لنکا ہی کیخلاف ایک سو دو رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی