کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی

ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ اس دوران رینجرز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کی موبائل پر گولیاں لگیں تاہم رینجرز اہلکار محفوظ رہے، جس کے بعد رینجرز کی مزید نفری کو طلب کیا گیا۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے زیر استعمال اشیاء اور اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔