نیویارک:پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےصدرسےملاقات

نیویارک:ملیحہ لودھی نےجنرل اسمبلی کےصدرکوایل اوسی پربھارتی جارحیت سےآگاہ کیا بھارت ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پرفائربندی کی ایک ہزار137خلاف ورزیاں کرچکاہے،بھارت نے2016کےمقابلےمیں اس سال فائربندی کی3گنازیادہ خلاف ورزی کی،بھارتی فائرنگ سےاس سال47شہری شہید،159زخمی ہوچکےہیں،پاکستان بھارتی جارحیت کابھرپورمقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتاہے،نیویارک:بھارتی رویےسےپاکستانی فوج کےصبرکاپیمانہ لبریزہوسکتاہے،ایل اوسی پراقوام متحدہ کادستہ فعال کیاجائے،پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کامطالبہ مسائل بات چیت سےہی حل کیےجاسکتےہیں،مذاکرات کی طاقت پریقین ہے،صدرجنرل اسمبلی
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی مسلسل اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے،،، اقوام متحدہ ایل او سی پر اپنا دستہ فعال کرے، پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی، انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارت نے رواں سال فائر بندی کی تین گنا زیادہ خلاف ورزی کی، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی گیارہ سو سینتیس خلاف ورزیاں کرچکا ہے،، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ہیں۔ ملیحہ لودھری نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کا دستہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویے سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے ،،، بھارت کا یہی رویہ رہا تو پاکستان بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔۔