امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے آفس پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے

امریکا میں فائرنگ کاایک اور واقع پیش آگیا،،امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے،،امریکی حکام کے مطابق حملہ آورشہریوں پرفائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگیا،پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،امریکی حکام کے مطابق پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے جنھیں طبی امداد کے لیے میری لینڈ یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹرمنتقل کردیا گیا ہے