کرین کو حادثہ توازن خراب ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، ڈرائیور محفوظ رہا

چین میں تعمیراتی کرین گاڑی پر جاگری ، خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا ۔ جنوبی چین میں سڑک پر رواں دواں گاڑی پر اچانک تعمیراتی کرین آگری،،واقعے میں کرین کا ڈرائیور تو محفوظ رہا لیکن گاڑی میں سوار شخص کے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ چینی میڈیا کے مطابق کرین توازن خراب ہونے کے باعث گاڑی پر گری ۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،،حادثے کے فوری بعد موقع پر موجود لوگوں نے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے