سپین نے کیٹالونیا کے خلاف قانون کوحرکت میں لانے کی دھمکی دے دی

سپین کی جانب سے کیٹالیونیا کی آزادی کی تحریک کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں سپینش حکام کا کہنا تھا کہ کیٹالونیا کے سیاسی رہنماؤں کواپنی خودمختاری کی تحریک ختم کرنے کیلئے ڈیڈلائن دیں گے اگرانھوں نے اپنی آزادی کی تحریک جاری رکھی توان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گایکم اکتوبرکو علیحدگی پسند رہنما کارلس پیوگڈمنٹ پرکیٹالونیا کی آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے پرپابندی لگادی گئی تھی۔نائب وزیراعظم سورایا سائنزدی سینٹاماریہ نے کہا کہ کیٹالونیا پربراہ راست کنٹرول حاصل کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل ایک سوپچپن کا استعمال کیا جائے گا۔آرٹیکل ایک سوپچپن علاقی حکومت اورکیٹالونیا میں الیکشن کوختم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔سپین سے کیٹالونیا کی علیحدگی کے لیے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روزکیٹالونیا کے دوسیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پرمظاہرین اورپولیس میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتارکرلیا