لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کے خاندان نے قطر کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا

تیونس میں پریس کانفرنس میں معمر قذافی کے خاندان کے وکیل ایڈووکیٹ خالد الزایدی نے باور کرایا کہ قطری شخصیات کے خلاف جن الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا جائے گا ان میں دہشت گردی کی سپورٹ اور لیبیا کے شہریوں کے بے گھر ہونے کا سبب بننا شامل ہے۔
الزایدی نے بتایا کہ 1970 میں تیار ہونے والے قانون کے تحت انہیں قطر کے خلاف قانونی اور عدالتی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے اور اس حوالے سے سلامتی کونسل سے کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیںقذافی کے خاندان کے وکیل نے باور کرایا کہ سیف الاسلام قذافی نے لیبیا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے وہ عوام اور قبائلی رہ نماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ حقیقی سیاسی مصالحتوں اور تصفیوں کو یقینی بنایا جا سکے