نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنا مانگا:مریم اورنگزیب

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اہلیہ کی علالت کے باعث استثنا مانگا، لیکن ان کے بچے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں،مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے ہمیشہ آئین وقانون کی پاسداری کی، انہوں نے ہمیشہ قانون کے مطابق کام کیا، انہیں ملک کی معیشت عزیز ہے