ایک جماعت کےسربراہ الیکشن کمیشن اور انسداد دہشتگردی عدالت کےمفرورہیں : دانیال عزیز

وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کےسربراہ الیکشن کمیشن اور انسداد دہشتگردی عدالت کےمفرور ہیں، یہ تمام سیاسی جماعتوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ واحد لوگ ہیں جنہوں نےلکھ کر دیا ہے کہ ہم نےچوریاں کیں،اثاثے چھپائے، ہمارے رہنما اور ہم ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی عدالت پہنچے انہوں نے سیکورٹی کا جائزہ لیا اور اسی حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی۔