وویمن ٹینس سپر اسٹار ماریہ شراپوااپنے ہی ہوم گراونڈ میں ہار گئیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں سجے کریملن ٹینس کپ کے ایک میچ میں ماریا شراپووا اپنے ہی گھر میں ناکام ہو گئیں، سلواکیہ کی مگدالینا نے روسی سٹار کے خلاف پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا اور اس کے بعد دوسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا،مگدالینا نے ماریا شراپووا کو چھ چار سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی،ماریا شراپووا کی ناکامی پر ٹینس کوئین کے ساتھ ساتھ روسی شائقین کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا