اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ23 اکتوبر کو سماعت کرے گا

عمران خان کے وارنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریماکس میں کہا کہ عمران خان کی ایک اور درخواست اسی نوعیت کی لاجر بنچ میں زیر سماعت ہے۔ بہتر یہی ہے کہ اس درخواست کو بھی لاجر بنچ میں منتقل کر دیتے ہیں۔ چیف جسٹس انور خان عمران خان کی درخواست کو لاجر بنچ میں سماعت کے لئے مقرر کریں گے۔ عمران خان کی جانب سےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ وارنٹ گرفتاری غیر آئینی ہیں۔ سیاسی مخالفین بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے بعد عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چھبیس اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے