زندہ مچھلی شکاری کے گلے میں پھنس گئی۔

مچھلی دنیا بھر کے لوگوں کی پسند دیدہ اورمرغن غذا ہے۔ جسے دینا بھر میں بچے بڑے سب بہت شوق سے کھاتے ہیں اور بہت وافر مقدار میں اس کا استعمال اور شکار کیا جاتا ہے۔ مچھلی کے شکار کے شوقین اسکے شکار میں کئی بار بہت جذباتی ہوجاتے ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ انگلینڈ کے ایک شہر بورنماوتھ میں پیش آیا جہاں ایک 82 سالہ ماہی گیر نے ایک مچھلی کا شکار کیا اور جوش میں آکر بعد اسکا بوسہ لینے کی کوشش کی تب ہی مچھلی اسکے ہاتھ سے پھسل کار اس کے گلے میں پھنس گئی اور اس کے لئے موت کا باعث بنتے بنتے رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود دیگر افراد نے جب میڈیکل ٹیم کو طلب کیا تو ماہی گیر کی سانس روکنے کے ساتھ ساتھ اس کے دل کی دھڑکن بھی اچانک رک گئی تھی۔ میڈیکل ٹیم نے اس کی جان بچانے کے لئے سب سے پہلی اس کے گلے سے مچھلی کو نکالنا تھا۔ کافی کوششوں کے بعد میڈیکل ٹیم نے ماہی گیر کے گلے سے مچھلی کو نکالا جس سے اس کی جان بچی۔ میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بریسن کے مطابق ماہی گیر کے گلے سے نکالنے کے بعد مچھلی کو جب ناپا گیا تو وہ 5.5 میٹر یعنی 41 سینٹی میٹر لمبی تھی۔