نہ یہاں ٹرائل، اپیل نہ قانون نظر آتا ہے، سب جانتے ہیں احتساب نہیں حساب لیا جارہا ہے: طلال چودھری

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ نہ یہاں ٹرائل، اپیل نہ قانون نظر آتا ہے، سب جانتے ہیں احتساب نہیں حساب لیا جارہا ہے،، کیا روشنیاں لانے کا، سی پیک لانے کا احتساب ہو رہا ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ جس طرح فرد جرم عائد کی جارہی ہے، یہ فرد جرم نظام عدل پر کی جارہی ہے اگر اس کا جواب ادارو نے نہ دیا تو تاریخ دے گی۔ ایسے بے ڈھنگے حسابوں کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچا،، نظام عدل کو یہ جواب تاریخ میں دینا پڑے گاطلال چودھری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی قانون کے دائرے میں رہے تو کوئی اعتراض نہیں کرے گا،قانونی تقاضوں کے مطابق اخلاقی ریلیف تک نہیں دیا جارہا۔ نواز شریف کی علیل ہیں اس کے باوجود اخلاقی ریلیف تک نہیں دیا جارہا۔ نواز شریف مقبول لیڈر ہیں اس لئے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے