تیز رفتاری نے ماں بیٹے کی جان لےلی۔

گوجرہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل ڈالا جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس نہ ملنے پر لاشوں کو لوڈر مزدے پر ہسپتال لے جایا گیا۔ڈجکوٹ روڈ پر کولیاں کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق تصادم میں ماں اور جواں سال بیٹا موقع پر دم توڑگئے جبکہ دس سالہ بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ لاشیں مزدا لوڈر وین میں سول ہسپتال گوجرہ منتقل کی گئیں۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔