مسلم لیگ ن کی حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچانے میں مصروف ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچانے میں مصروف ہے،، اسی وجہ سے ملکی معیشت بحران کا شکار ہے، عمران خان نے کہا کہ قرضوں کا بوجھ ہر سال عام آدمی پر بڑھتا جا رہا ہے،، حکومت نے 400 اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی ہے ،، ناکام حکومت کا اپنی شہریوں کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانا شرمناک ہے ، عمران خان نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ صرف اور صرف کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے ہے،،