اسحاق ڈار نے استعفی دیا تو معیشت ڈوب جائےگی۔ کیپٹن (ر) صفدر کا جواب

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف کی احتساب عدالت آنے کا تو وہی بتائیں گے۔ مریم نواز کے نیب عدالت پہنچنے کے بعد کیپٹن صفدر بھی پنجاب ہاوس سے احتساب عدالت پہنچ گئے تھے ۔پنجاب ہاوس سے احتساب عدالت پہنچنے پر کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ کارکنوں کی بڑی تعداد تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر سے نواز شریف کی آمد کا پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو نواز شریف ہی بتائیں گے۔ اسحاق ڈار استعفی دیں گے یا نہیں، اس سوال پر کیپٹن صفدر بولے کہ کیا آپ چاہتے ہیں معیشت ڈوب جائے؟ ۔ سابق وزیراعظم جمعرات کو بھی پیش نہیں ہو ئے۔احتساب عدالت میں پیشی کے لیے مریم نواز خصوصی پرواز کے ذریعہ لاہور سے اسلام آباد پہنچیں۔