بھارت کو اپنا بوریا بستر باندھ کر کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔

ل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ائیگاں نہیں جائیں گی اور بھارت کو اپنا بوریا بستر باندھ کر کشمیر سے نکلنا پڑے گا وہ گزشتہ روز مسلم کانفرنس کانفرنس ضلع نیلم کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے ۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیرجنوبی ایشیاء کا سلگتا ہوا مسئلہ ہے ۔عالمی برادری کو اس صورت حال کو نظراندازنہیں کرنا چاہیے امریکہ اور دوسری طاقتیں اس مسئلے پر کمزور رپالیسی اپنا کر خطے کے امن سے کھلواڑ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر مسلسل جارحیت بھارت کے عزائم کا ثبوت ہے آزادکشمیر کے عوام کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے دشمن سرجیکل سٹرائیکس کا خواب دیکھ رہا ہے مگر اس کی تعبیر نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اہم دفاعی اور سیاسی مسائل پر توجہ دینے کے ایک بدعنوان خاندان کی نازبرداری کرنے میں مصروف ہے یہ خاندان مکافات عمل کا شکار ہے اور حکومت وریاست کو بدعنوان عناصر کی خدمت گزاری کی بجائے اپنی توجہ مسئلہ کشمیر جیسے اہم معاملات کو سفارتی محاذپر اجاگر کرنے کیلئے صرف کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند سیاست دانوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا سیاست میں اپنے ذاتی کاروبار کو اہمیت دی نواز لیگ نے ملک پاکستان کو تاریخ کے بدترین قرضوں میں ڈبویا ،آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا نام نشان نہیں کرپش عروج پر ہے ہم نے ماضی کو چھیڑے بغیر آگے کی طرف نکلناہے،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ملکی صورتحال تشویش ناک حدتک خراب ہے صورتحال کی خرابی سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے خاص طور پر سیاست دان جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کرنا چاہتے ہیں ،سیاست جمہوریت کے نام پر ملک پاکستان کو دائو پر لگا دیا ہے، شریف بردارن نے ملک کو بدترین قرضوں میں جھکڑ کر منظم سازش کے تحت پاکستان میں اداروں کو ٹکرایا جارہا ہے محب وطن پاکستانیوں کے لیے باعث تشویش ہے ۔اس موقع پر ضلع نیلم کے عہدیداروں سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک،سابق چیئرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ خواجہ محمد شفیق،مرکزی رابطہ سیکرٹری عبدالمجید مغل ،سیاسی رہنما سید یاسر کاظمی نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو ضلع بالائی نیلم کے دورے کی دعوت دی اور ٹورپروگرام پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے 24اکتوبر کو نیلم کا دورہ کرنے کو کہا ۔اس سے قبل صدر مسلم کانفرنس نے ریٹائرڈ ڈویژنل ڈائریکٹرسید انور شاہ کے گھر جا کر اُن کے وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی،اس موقع پرا ُن کے ہمراہ سابق وزیرحکومت دیوان علی خان چغتائی،سمعیہ ساجدراجہ،سیدیاسر نقوی ،،ایم ایس ایف کے صدر سجاد انور عباسی ،ہارون آزاد،راجہ احسان حیدر وودیگر کارکنان ہمراہ تھے ،اس کے علاوہ صدرمسلم کانفرنس نے سابق ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر علی اکبر اعوان مرحوم کے گھر جا کر اُن کے بیٹے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔