فرد جرم عائد ہونا روشن فیصلہ ہے۔ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہونا روشن فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اپنی صفائی میں دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لوٹی ہوئی دولت کے ساتھ یہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، انصاف پر مبنی فیصلے آرہے ہیں۔ احتساب عدالت کی کارروائیوں پر کبھی شک نہیں کیا۔