پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 25 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پرسمندرمیں کارروائی کرتے ہوئے 4کشتیوں پر سوار 25بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق جمعرات کو سمندری آپریشن شمالی سرحد کے قریب کیا گیا جس میں بھارتی کشتیوں اوراس پرسوارماہی گیروں کو تحویل میں لیا گیا، آپریشن میں جہازوں اور تیز رفتاراسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا، بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔