پولیس والے نے بیس لاکھ روپے انعام کا اشتہاری ماردیا۔

20 لاکھ سر کی قیمت والے اشتہاری کو پولیس مقابلے میں مارنے کاانعام ایس ایس پی راولاکوٹ یاسین بیگ صدارتی یولیس ایوارڈ کے لیے نامزد صدر آزادکشمیر جموں وکشمیر سردار مسعود خان یوم تاسیس 24 اکتوبر کے موقع پر پولیس آفیسر کو ایوارڈ اور 2 لاکھ روپے کاچیک دینگے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راولاکوٹ یاسین بیگ کو صدارتی پولیس ایوارڈ کے لیے نامزد کردیاگیاہے ۔ پولیس آفیسر نے بدنام زمانہ اشتہاری لیاض عرف بابو جوکہ پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا اور حکومت کی جانب سے اس کو زندہ یامردہ گرفتار پر 20 لاکھ روپے اس کے سر کی قیمت مقرر کی تھی کو پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کردیاتھا۔ پولیس ٹیم کی اس بہادری پر 24 اکتوبر کو یوم تاسیس کے موقع پر آفیسر مذکورکوایوارڈ کے ساتھ 2 لاکھ روپے کا چیک صدر آزادکشمیر کی جانب سے دیاجائیگا۔