سندھ کو فتح کرنیوالے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ہم عوام کی طاقت سے ہر محاذ فتح کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

ٹنڈو محمد خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حیدرآباد جلسے سے مخالفین کو پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہے، سندھ کو فتح کرنیوالے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ہم عوام کی طاقت سے ہر محاذ فتح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی تذلیل کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ کے پی اسمبلی میں عمران خان نے خواتین کے خلاف بل منظور کرایا، جبکہ تحریک انصاف کی اپنی ہی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی فنڈنگ کیس میں سب کچھ عیاں ہو گیا اس میں غور طلب اور سنجیدہ بات یہ ہے کہ اسرائیل جیسے ملک کا بھی نام آیا ہے، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے