قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ملتان میں مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں ہوئی،، دوران سماعت پولیس نے مفتی عبدالقوی کو عدالت میں پیش کیا ، اور ملزم کے چودہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ، جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور مفتی عبدالقوی کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی،، عدالت کی جانب سے اگلی سماعت پر مفتی عبدالقوی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے،،مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ ،ان کا قندیل قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،، انہیں جان بوجھ کر مقدمے میں پھنسایا گیا ہے، وہ پر امید ہیں کہ انہیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، پولیس نے مفتی عبدالقوی کو بدھ کو اس وقت گرفتار کیا تھا ، جب وہ عدالت سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد جھنگ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے ان کے زیر استعمال موبائل فون سے ان کی لوکیشن معلوم کرنے کے بعدانہیں مظفر گڑھ سے حراست میں لیا تھا