عدلیہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے، کوئی ادارہ دوسرے ادارے سے نہ لڑے اوراپنے دائرہ اختیار میں رہے، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت نہ دیکھ سکنے والے عناصر کی سازش ہے کہ اداروں میں تصادم کروایا جائےچور دروازے سے آنے والے ایسے ہتکھنڈے اپناتے ہیں ،عدلیہ کو کسی نے برا بھلا نہیں کہا اور نہ افواج پاکستان کو گالی دی، جو لوگ جمہوریت کے خلاف جانا چاہتے ہیں یہ ان کی سوچ ہےسازش ہے، اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا،ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہیں ان کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی تو نواز شریف واپس آجائیں گے نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کررہےہیں،، عدلیہ کا احترام ہم سب پر فرض ہے ،، کوئی ادارہ دوسرے ادارے سے نہ لڑے اور اپنے دائرہ اختیار میں رہے,اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سپیکر رانا محمد اقبال سے ملاقات ہوئی دونوں سپیکرز کے درمیان آئین و قانون کو مزید مضبوط کرنے، ڈھاکہ میں ہونے والی سپیکرز کانفرنس سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا